یہ معلومات خوراک (کھانے اور پینے) سے متعلق ان ہدایات کی وضاحت کرتی ہیں جن پر آپ کو اپنی پینکریاٹیکو ڈیوڈ نیکٹومی (PAN-kree-A-tik-oh-DOO-ah-deh-NEK-toh-mee) کے بعد عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس سرجری میں آپ کے لبلبے، آنت، معدے، پتے کی نالی اور پتے کا کچھ حصہ نکال دیا جاتا ہے۔ پینکریاٹیکو ڈیوڈ نیکٹومی کو وہپل پروسیجر بھی کہا جاتا ہے۔
بنیادی ہدایات میں شامل ہیں:
- کم مقدار میں کھانا، وقفے وقفے سے (بار بار) کھائیں۔
- پروٹین پر توجہ دیں۔
- جسم میں پانی کی کمی کو روکنےکے لیے وافر مقدار میں مائعات (سیال اشیاء) پیئیں۔
- آہستہ کھائیں اور کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں۔
- ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں جن میں ریشہ (fiber) زیادہ ہو اور وہ غذائیں جو تکلیف یا بے چینی کا باعث بنیں۔
- اپنی آنتوں کی نقل و حرکت (یا حاجت کے معمولات) میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھیں۔
ہسپتال سے جانے سے پہلے ایک کلینیکل ڈائٹیشین نیوٹریشنسٹ آپ کے ساتھ اس معلومات کا جائزہ لیں گے۔
اپنے کلینیکل ڈائٹیشین نیوٹریشنسٹ سے ملاقات کے لیے 212-639-7312 پر کال کریں اگر:
- ہسپتال سے جانے کے بعد آپ کا وزن کم ہو رہا ہو۔
- آپ کے کوئی سوالات یا خدشات ہوں۔
وہپل پروسیجر کے بعد صحت یابی
وہپل پروسیجر کے بعد آپ کا جسم کھانے سے مختلف طریقے سے نمٹے گا۔ سرجری سے صحت یابی (ریکوری) کے دوران، آپ کو اپنے کھانے پینے کے طریقے میں تبدیلی لانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کھانے کو معدے سے نکلنے میں زیادہ وقت لگے گا۔ آپ اپنے وہپل پروسیجر کے بعد اتنا نہیں کھا سکیں گے جتنا آپ اس سے پہلے کھا سکتے تھے۔
آپ کے جسم کی صحت یابی میں مدد کے لیے اچھی غذائیت بہت ضروری ہے۔ سرجری کے بعد درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔ آپ اس مواد کے آخر میں دیے گئے نمونہ مینو استعمال کر کے اپنے کھانے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
سرجری کے بعد غذائی ہدایات
سرجری کے بعد پہلے 2 سے 4 ہفتوں میں کھانا کھانا عموماً سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ جسم صحت یاب ہو رہا ہوتا ہے۔ آپ کو ایسی غذاؤں کو ہضم کرنے میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جن میں چکنائی ، چینی یا یہ دونوں چیزیں زیادہ مقدار میں ہوں۔
اس دوران درج ذیل تجاویز پر توجہ دیں۔ آپ اس مواد کے آخر میں دیے گئے نمونہ مینو استعمال کر کے اپنے کھانے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
کم مقدار میں کھانا، وقفے وقفے سے (بار بار) کھائیں۔
آپ کی سرجری کے بعد، کھانا کھاتے وقت معمول سے جلدی پیٹ بھرا ہوا محسوس کرنا ایک عام بات ہے۔ آپ کے جسم کے لیے ایک وقت میں غذا کی کم مقدار (چھوٹے حصوں) کو ہضم کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ دن بھر ہر 2 سے 3 گھنٹے بعد کھانے کی کوشش کریں۔ روزانہ 5 سے 6 مرتبہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھانا کھانے کا ہدف بنائیں۔
پروٹین پر توجہ دیں
پروٹین سرجری کے بعد آپ کے جسم کی صحت یابی میں مدد دیتی ہے۔ دن بھر کے زیادہ تر کھانوں اور اسنیکس میں پروٹین شامل کرنے کی کوشش کریں۔ پروٹین کے اچھے ذرائع میں شامل ہیں:
- انڈے۔
- نرم (ملائم) پروٹین جیسے ٹونا سلاد، انڈے کا سلاد، اور قیمہ گوشت، ترکی یا چکن۔
- چکن یا ترکی۔
- مچھلی۔
- دودھ سے بنی اشیاء جیسے 2% دودھ، دہی یا پنیر۔
پروٹین شیک یا اسموتھی بھی مفید ہو سکتے ہیں۔
جسم میں پانی کی کمی کو روکنےکے لیے وافر مقدار میں مائعات (سیال اشیاء) پیئیں۔
آپ کی سرجری کے بعد جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنا (ہائیڈریٹڈ رہنا) بہت اہم ہے۔ دن بھر میں 6 سے 8 کپ (48 سے 64 اونس) سیال پینے کی کوشش کریں۔ تھوڑا تھوڑا (گھونٹ گھونٹ) پینا آپ کو بہت زیادہ پیٹ بھرے ہوئے احساس کے بغیر ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد دے گا۔
آہستہ کھائیں اور کھانے کو اچھی طرح چبائیں
کھاتے وقت جلدی نہ کریں تاکہ آپ کو بہت زیادہ پیٹ بھرے ہوئے کا بوجھل احساس نہ ہو۔ اپنےخوراک کو اچھی طرح چبا کر کھائیں تاکہ آپ کے جسم کو اسے ہضم کرنے میں مدد مل سکے۔
ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں جو تکلیف دیں
سرجری کے پہلے ایک ماہ کے دوران کچھ غذائیں تکلیف، زیادہ گیس، اور پیٹ پھولنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ پیٹ پھولنا اس وقت ہوتا ہے جب معدہ بھرا یا تناؤ محسوس کرے۔ اگر ایسا ہو، تو ان غذاؤں اور مشروبات سے پرہیز کرنا یا انہیں کم کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے جو گیس کا باعث بنتے ہیں، جیسے کہ:
- کچے پھل اور سبزیاں۔
- بند گوبھی۔
- برسلز اسپراﺅٹس۔
- پھول گوبھی۔
- پھلیاں اور دالیں، جیسے کہ مسور (دالیں)، مٹر اور مونگ پھلی۔
- پھل جو پکے نہیں ہیں۔
- کاربونیٹڈ مشروبات، جیسے سوڈا یا سپارکلنگ/سیلٹزر پانی۔
- ایسی غذائیں جن میں چکنائی زیادہ ہو، تلی ہوئی ہوں، روغنی (greasy) ہوں یا تیز مصالحے دار ہوں۔ جیسے فرائیڈ چکن، مچھلی اور چپس، اور مصالحہ دار ٹوفو یا چکن ونگز۔
جیسے جیسے آپ کا جسم صحت یاب ہوتا جائے، آپ آہستہ آہستہ ان غذاؤں کو دوبارہ اپنی خوراک میں شامل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
اپنی سرجری کے بعد علامات کو کیسے سنبھالیں
وہپل پروسیجر کے بعد آپ کو کچھ علامات ہو سکتی ہیں۔ ہر مریض میں یہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ صرف اسی صورت میں درج ذیل ہدایات پر عمل کریں جب یہ علامات ہوں۔
آنتوں کی حرکات (پاخانے کے نظام) میں تبدیلیاں
آپ کی سرجری کے بعد، آپ کا جسم صحت یاب ہوگا اور آپ کے نئے نظامِ ہاضمہ کے مطابق خود کو ڈھال لے گا۔ آپ کو اپنے پاخانے (آنتوں کی حرکات) کے نظام میں تبدیلی محسوس ہو سکتی ہے۔ پاخانے کی حرکات پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے اور ماہرِ غذائیت سے ان تمام تبدیلیوں کے بارے میں بات کریں جو آپ محسوس کرتے ہیں۔
چکنائی جذب کرنے میں مسائل
آپ کا لبلبہ ایسے انزائمز بناتا ہے جو آپ کے جسم کو غذا ہضم کرنے اور اسے جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ وہپل پروسیجر کے بعد آپ کو چکنائی جذب کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔ اس کی وجہ سے وزن میں کمی ہو سکتی ہے۔ یہ آپ کے جسم کے لیے ضروری غذائی اجزاء جذب کرنا بھی مشکل بنا سکتا ہے۔
اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی علامات محسوس ہوں، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا جسم آپ کی کھائی ہوئی تمام چکنائی کو جذب نہ کر رہا ہو:
- پیٹ پھولنا۔
- کھانے کے بعد معدے میں درد۔
- عام سے زیادہ گیس، جیسے ڈکار لینا یا پاخانہ کے ذریعے گیس خارج کرنا۔
- پاخانے کی تعداد میں اضافہ۔
- بدہضمی (معدے میں درد)۔
-
پاخانے میں تبدیلیاں، جیسےکہ :
- اسٹیٹوریہ (چکنا یا تیل دار پاخانہ)۔
- تیرتا ہوا پاخانہ۔
- ہلکے رنگ کا یا پیلے رنگ کا پاخانہ۔
- پاخانہ جو عام سے زیادہ نرم یا ڈھیلا ہو۔
- پاخانہ جس کی رنگت بہت ہلکی ہو، جھاگ دار ہو، چکنا ہو، یا اس میں سے شدید بدبو آ رہی ہو۔
ہسپتال میں آپ کے پاخانے کا رنگ اور ساخت مختلف لگ سکتی ہے۔ یہ معمول کی بات ہے۔ اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی علامات محسوس ہوں، تو اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ (ڈاکٹر) یا ماہرِ غذائیت سے بات کریں۔ وہ آپ کو کھانے اور اسنیکس کے ساتھ لینے کے لیے لبلبے کے انزائمز تجویز کر سکتے ہیں۔ اگر تجویز کی گئی ہیں تو مزید جاننے کے لیے About Pancreatic Enzyme Replacement Therapy (PERT) پڑھیں۔
جلدی پیٹ بھر جانا
جلد پیٹ بھر جانے کا احساس سے مراد یہ ہے کہ جب آپ کھانا کھائیں تو آپ کو معمول سے زیادہ جلدی پیٹ بھرنے کا احساس ہو جائے۔ یہ وہپل پروسیجر کے بعد بہت عام ہے۔
جلد پیٹ بھر جانے کے احساس کے دوران کھانا کھانے کے لیے کچھ مشورے:
- کم مقدار میں، زیادہ بار کھانے اور اسنیکس کھائیں۔
- اپنی پینے والی اشیاء کا زیادہ تر استعمال کھانے سے پہلے اور بعد میں کریں، کھانے کے ساتھ نہ پیئیں۔
- اپنے کھانوں میں ایسی غذائیں شامل کریں جن میں کیلوریز اور پروٹین زیادہ ہوں۔ مثالوں میں شامل ہیں: بغیر چکنائی والا خشک دودھ،گری دار میووں کا مکھن، ایووکاڈو، تیل وغیرہ۔
- زیادہ فائبر والی غذاؤں سے پرہیز کریں، جیسے کچی سبزیاں۔
- کھانے کے بعد ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی کریں اگر آپ کر سکتے ہیں۔ اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے بات کریں کہ کون سی سرگرمیاں آپ کے لیے محفوظ ہیں۔
معدےکے خالی ہونے میں تاخیر
سرجری کے بعد، آپ کے معدے کا باقی ماندہ حصہ معمول سے زیادہ آہستہ خالی ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کو یہ کیفیات پیش آ سکتی ہیں کہ:
- متلی (جیسا کہ قے ہونے والا محسوس ہو)
- قے کرنا (تھرو اپ)۔
- پیٹ میں درد محسوس ہونا۔
- پیٹ پھولنا۔
یہ علامات عموماً سرجری کے چند ہفتوں بعد ختم ہو جاتی ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو، اپنی علامات کو بہتر بنانے کے لیے ادویات کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
معدے کے خالی ہونے میں تاخیر کے دوران غذا کے استعمال کے لیے کچھ مشورے:
- کم چکنائی اور کم فائبر والی غذائیں کھائیں۔
- ٹھوس کھانے کی بجائے کیلوریز اور پروٹین والے سیال استعمال کریں۔ اس میں دودھ، پانی سے پتلا کیا ہوا جوس، اورل نیوٹریشن سپلیمنٹس، شیک، اور اسموتھی شامل ہیں۔ مزید جاننے کے لیے Nourishing Smoothie and Hot Latte Recipes پڑھیں۔
- كم مقدار میں کھانا اور اسنیکس وقفے وقفے سے کھائیں۔
- اپنے کھانے کو اچھی طرح چبائیں۔
- کھانے کے بعد ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی کریں اگر آپ کر سکتے ہیں۔ اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے بات کریں کہ کون سی سرگرمیاں آپ کے لیے محفوظ ہیں۔
اپنے وہپل پروسیجر کے بعد خوراک کے انتخاب
آپ کے جسم کو معمول کی خوراک پر واپس آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ جیسے جیسے آپ کا جسم صحت یاب ہو رہا ہے، پہلے 4 سے 6 ہفتوں کے دوران درج ذیل غذاؤں کو رہنما کے طور پر استعمال کریں۔
| غذائی گروہ یا کھانے کے گروپ | سرجری کے بعد ، پہلے چند ہفتوں میں شامل کرنے والی غذائیں | سرجری کے بعد ، پہلے چند ہفتوں میں محدود کرنے والی غذائیں |
|---|---|---|
| ڈیری |
|
|
| پروٹین |
|
|
| اناج |
|
|
| سبزیاں |
|
|
| پھل |
|
|
| میٹھی اشیاء |
|
|
| مشروبات |
|
|
وقت کے ساتھ، آپ مختلف غذاؤں کو بہتر طریقے سے ہضم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ زیادہ تر لوگ دوبارہ معمول کی خوراک پر واپس جا سکتے ہیں۔ جیسے آپ بہتر محسوس کریں، آپ اپنی غذا میں نئی غذائیں شامل کر سکتے ہیں۔
اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ (ڈاکٹر) سے کب رابطہ کریں
اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ کو کال کریں اگر:
- ہسپتال سے جانے کے بعد آپ کا وزن کم ہو رہا ہو۔
- آپ کو اپنی خوراک میں تبدیلیوں پر بات کرنے کی ضرورت ہو ۔
- آپ اپنے پاخانے میں تبدیلی محسوس کریں۔
- آپ کے پاس کوئی اور سوال یا تشویش ہو۔
نمونہ مینوز
ان مثالی مینوز میں ایسے کھانوں اور سنیکس کے آئیڈیاز موجود ہیں جو سرجری سے بحالی میں مددگار ہیں۔ یہ مینو صرف مثال کے طور پر ہیں۔ آپ کو ان پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہر مینو میں دن بھر کے لیے 6 چھوٹے کھانے اور اسنیکس شامل ہیں۔ یاد رکھیں کہ دن بھر میں 6 سے 8 کپ (تقریباً 48 سے 64 اونس) سیال پئیں۔
جن غذاؤں کے ساتھ ستارہ (*) ہے ان میں لیکٹوز ہے۔ اگر آپ لیکٹوز کے لیے حساس ہیں یا بعد از سرجری لیکٹوز برداشت نہیں کر سکتے تو لیکٹوز فری آپشن منتخب کریں۔
| کھانے کا وقت | نمونہ مینو 1 | نمونہ مینو 2 |
|---|---|---|
| ناشتہ |
|
|
| صبح کا اسنیک |
|
|
| دوپہر کا کھانا |
| چکن یا ٹونا سلاد ریپ
|
| دوپہر کے بعد کا اسنیک |
|
|
| رات کا کھانا |
|
|
| شام کا اسنیک |
|
|