یہ معلومات CVC لگانے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتی ہیں بشمول تیار کرنے کا طریقہ اور آپ کیا توقعات رکھ سکتے ہیں۔ اس میں CVC کی دیکھ بھال کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔ اس ریسورس میں، ’’آپ‘‘ اور ’’آپ کا‘‘ کی اصطلاحات آپ یا آپ کے بچے کے لیے ہیں۔
CVC کے بارے میں
CVC ایک کیتھیٹر (لمبی، لچکدار ٹیوب) ہے جو آپ کے سینے کی نس میں ڈالی جاتی ہے۔ CVC کی متعدد اقسام ہیں۔ آپ کا ڈاکٹر فیصلہ کرے گا کہ آپ کے لیے کون سی قسم بہترین ہے۔
سب CVC میں ایک مرکزی کیتھیٹر ہوتا ہے جو آپ کے دل کے قریب ایک بڑی نس میں ڈالا جاتا ہے۔ جسم سے باہر مرکزی کیتھیٹر 1، 2 یا 3 چھوٹی ٹیوبوں میں تقسیم ہو جاتا ہے جنہیں لومنز (lumens) کہتے ہیں۔ ہر لومن کے آخر میں ایک کلیمپ، ایک بغیر سوئی والا کنیکٹر، اور ایک جراثیم کش ڈھکن ہوتا ہے (شکل 1 دیکھیں)۔ سوئی کے بغیر کنیکٹر کو کبھی کبھار ‘ کلِیو’ بھی کہا جاتا ہے۔
CVC کے استمعال سے آپ انجکشن سے ہونے والے زخموں سے بچ سکتے ہیں۔ آپ کی کیئر ٹیم ان مقاصد کے لیے CVC استعمال کر سکتی ہے:
- خون کے نمونے لیں۔
- آپ کو مائعات دیں۔
- آپ کو کیموتھراپی اور دیگر ادویات دیں۔
- آپ کو خون کی منتقلی دیں۔
- آپ کو رگ کے ذریعے (IV) غذا دی جائے۔
آپ کا CVC آپ کے جسم میں چند سالوں تک بھی رہ سکتا ہے۔ یہ آپ کے پورے علاج کے دوران اپنی جگہ پر لگا رہے گا۔ جب اس کی مزید ضرورت نہیں رہے گی تو آپ کا ڈاکٹر CVC ہٹا دے گا۔
CVC ہونے سے آپ کو اپنی معمول کی سرگرمیاں کرنے سے نہیں رکنا چاہیے۔ اس میں اسکول یا کام پر جانا، نہانا، اور ہلکی پھلکی ورزش کرنا شامل ہے۔ مزید جاننے کے لیے سیکشن “اپنے CVC کی دیکھ بھال” پڑھیں۔
CVC لگوانے کے لیے ایک پروسیجر کروانا پڑتا ہے۔ آپ کی نرس بتائے گی کہ آپ نے پروسیجر کے لیے کیسے تیار ہونا ہے۔ پروسیجر کے بعد وہ آپ کو اپنے CVC کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ بھی سکھائیں گے۔
آپ یہ سب سیکھیں گے:
- اپنے بغیر سوئی والے کنیکٹر تبدیل کریں۔
- اپنے جراثیم کش ڈھکن تبدیل کریں، جیسے کہ SwabCaps®۔
- اپنے CVC کو فلش کریں۔
آپ کا طبی معالج آپ کو پٹی تبدیل کرنا سکھا سکتا ہے۔ آپ کے ساتھ آپ کا خیال رکھنے والا خاندان کا کوئی فرد یا دوست بھی یہ سب سیکھ سکتا ہے۔ گھر جانے کے بعد اپنے CVC کی دیکھ بھال کے سٹیپس یاد رکھنے کے لیے اس ریسورس کا استعمال کریں۔
اپنے طریقہ کار سے پہلے کیا کرنا ہے
اپنی دوائیوں کے بارے میں پوچھیں۔
آپ کو اپنے معمول کی کچھ دوائیاں اپنے طریقہ کار سے پہلے بند کرنی پڑ سکتی ہیں۔ اپنے طبی معالج سے بات کریں کہ کون سی دوائیں آپ کے لیے بند کرنا محفوظ ہیں۔
ہم نے نیچے کچھ عام مثالیں شامل کی ہیں، لیکن اور بھی ہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ کی نگہداشت ٹیم کو ان تمام دواؤں کا علم ہو جو آپ لیتے ہیں، چاہے وہ نسخے والی ہوں یا بغیر نسخے کے ملنے والی۔ نسخے والی دوا وہ ہے جو آپ صرف کسی طبی ماہر کے نسخے سے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ بغیر نسخے کی دوائی وہ ہوتی ہے جو آپ نسخے کے بغیر خرید سکتے ہیں۔
اگر آپ ایسا نہیں کریں گے، تو ہمیں آپ کا طریقۂ کار دوبارہ طے کرنا پڑ سکتا ہے۔
اپنے طریقہ کار کے دن صبح صرف وہی دوا لیں جو آپ کی سرجری ٹیم نے آپ کو لینے کے لیے کہا ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو ہمیں آپ کا طریقہ کار منسوخ کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہیں چند گھونٹ پانی کے ساتھ لیں۔
Anticoagulants (خون پتلا کرنے والی)
اگر آپ خون پتلا کرنے والی دوا لیتے ہیں تو اُس ڈاکٹر سے پوچھیں جو آپ کا طریقہ کار کرے گا کہ کیا کرنا چاہیے۔ خون پتلا کرنے والی دوائیں وہ دوائیں ہیں جو خون کے جمنے کے طریقے کو متاثر کرتی ہیں۔
| خون پتلا کرنے والی ادویات کی مثالیں۔ | |
|---|---|
|
|
ذیابیطس کی دوا
اگر آپ انسولین یا ذیابیطس کی کوئی اور دوا لیتے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو خوراک تبدیل کرنی پڑے۔ اس طبی معالج سے بات کریں جو آپ کو ذیابیطس کی دوا تجویز کرتا ہے کہ طریقہ کار والے دن صبح کیا کرنا ہے۔
ایسپرین لینے کے بارے میں اپنے طبی معالج کی ہدایات پر عمل کریں۔
ایسپرین خون بہنے کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر آپ ایسپرین یا کوئی ایسی دوا لیتے ہیں جس میں ایسپرین شامل ہو تو آپ کو اپنی خوراک بدلنی پڑ سکتی ہے یا طریقہ کار سے 7 دن پہلے اسے لینا بند کرنا پڑ سکتا ہے۔ اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ ایسپرین لینا بند نہ کریں جب تک کہ وہ آپ کو ایسا کرنے کا نہ کہیں۔
نان اسٹیرائیڈل اینٹی انفلامیٹری ادویات (NSAIDs) لینا بند کریں۔
NSAIDs، جیسے کہ آئیبوپروفین(Advil® اور Motrin®اور نیپروکسن(Aleve®خون بہنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اپنے طریقہ کار سے 2 دن پہلے ان کا استعمال بند کر دیں۔ اگر آپ کا طبی معالج آپ کو کوئی اور ہدایات دے تو ان پر عمل کریں۔
مزید معلومات کے لیے How To Check if a Medicine or Supplement Has Aspirin, Other NSAIDs, Vitamin E, or Fish Oil پڑھیں۔
اگر آپ کو درد یا تکلیف ہو تو ایسیٹامینوفین (Tylenol®)لیں۔ ایسیٹامینوفین اتنی ہی مقدار میں لیں جتنی لیبل پر درج ہے یا جتنی آپ کے طبی معالج نے بتائی ہے، اس سے زیادہ نہ لیں۔
وٹامن E، ملٹی وٹامنز، ہربل علاج، اور دیگر غذائی سپلیمنٹس لینا بند کریں۔
وٹامن E، ملٹی وٹامنز، ہربل علاج، اور دیگر غذائی سپلیمنٹس خون بہنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اپنے طریقہ کار سے 7 دن پہلے ان کا استعمال بند کر دیں۔ اگر آپ کا طبی معالج آپ کو کوئی اور ہدایات دے تو ان پر عمل کریں۔
مزید معلومات کے لیے Herbal Remedies and Cancer Treatment پڑھیں۔
اگر آپ بیمار ہیں تو ہمیں بتائیں
اگر آپ اپنے طریقہ کار سے پہلے بیمار ہو جائیں تو اس طبی معالج کو فون کریں جس نے آپ کا طریقہ کار طے کیا ہے۔ اس میں بخار، زکام، گلے کی خراش، یا فلو شامل ہیں۔
اپنے طریقہ کار سے ایک دن پہلے کیا کرنا ہے
پروسیجر کا وقت نوٹ کریں
عملے کا ایک رکن آپ کے طریقہ کار سے ایک دن پہلے دوپہر 2 بجے کے بعد آپ کو فون کرے گا۔ اگر آپ کا پروسیجر پیر کو ہونا ہے تو وہ آپ کو جمعہ کو کال کریں گے۔ اگر آپ کو شام 7 بجے تک کال نہیں ملی تو 5014-639-212 پر کال کریں۔
عملے کا رکن آپ کو بتائے گا کہ طریقہ کار کے لیے کس وقت پہنچنا ہے۔ وہ آپ کو یاددہانی بھی کروائیں گے کہ آپ کو کہاں جانا ہے۔
یہ درج ذیل میں سے کسی ایک جگہ پر ہوگا:
-
پیڈیاٹرک ایمبولیٹری کیئر سینٹر (PACC)
1275 یارک ایونیو (ایسٹ 67th اور ایسٹ 68th سٹریٹس کے درمیان)
نیویارک، نیویارک 10065
لفٹB کے ذریعے 9ویں منزل پرجائیں۔ -
پریسرجیکل سینٹر (PSC) چھٹی منزل پر
1275 یارک ایونیو (ایسٹ 67th اور ایسٹ 68th سٹریٹس کے درمیان)
نیویارک،10065 نیویارک
لفٹB کے ذریعے 9ویں منزل پرجائیں۔
تمام MSKمقامات کے لیے پارکنگ کی معلومات اور رہنمائی کے لیےwww.msk.org/parking دیکھیں۔
4% سی ایچ جی (CHG) محلول والے اینٹی سیپٹک اسکن کلینزر، جیسے ہِبی کلینز (Hibiclens)، سے نہائیں۔
اپنے طریقہ کار سے ایک رات پہلے، سونے سے پہلے 4% سی ایچ جی (CHG) محلول والے اینٹی سیپٹک اسکن کلینزر، جیسے ہِبی کلینز (Hibiclens)، سے نہائیں۔
4% CHG والا سلوشن استعمال کرنے کے لیے ہدایات
- اپنے معمول کے شیمپو اور کنڈیشنر کے ساتھ اپنے بال دھوئیں۔ اپنے سر کو اچھی طرح دھوئیں۔
- اپنے چہرے اور جنسی اعضاء (شرمگاہ) کی جگہ کو اپنے معمول کے صابن سے دھوئیں۔ اس کے بعد اپنے جسم کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔
- 4% CHG والے سلوشن کی بوتل کھولیں۔ تھوڑا سا اپنے ہاتھ یا صاف واش کلاتھ پر انڈیلیں۔
- شاور اسٹریم سے دور ہٹ جائیں۔ 4% CHG سلوشن اپنے جسم پر گردن سے پاؤں تک آہستہ آہستہ رگڑیں۔ اسے اپنے چہرے یا جنسی اعضاء پر لگانے سے پرہیز کریں۔
- %4 CHG سلوشن دھونے کے لیے شاور سٹریم کے نیچے کھڑے ہو جائیں۔ گرم پانی استعمال کریں۔
- اپنا جسم صاف تولیے سے خشک کر لیں۔
نہانے کے بعد کوئی لوشن، کریم، ڈیوڈورنٹ، میک اپ، پاؤڈر، پرفیوم یا کولون نہ لگائیں۔
کھانے کے لئے ہدایات
اپنے طریقہ کار سے ایک رات پہلے آدھی رات (12 بجے) کے بعد کھانا بند کریں۔ اس میں سخت کینڈی اور گم شامل ہیں۔
آپ کے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے نے آپ کو کھانے سے رکنے کے لیے مختلف ہدایات دی ہوں گی۔ اگر ایسا ہے تو، ان کی ہدایات کی پیروی کریں۔ کچھ لوگوں کو اپنے طریقہ کار سے پہلے زیادہ دیر تک روزہ (کھائے بغیر رہنا) رکھنا پڑتا ہے۔
اپنے طریقہ کار والے دن کیا کرنا ہے
آپ کے طبی عمل سے پہلے پانی پینے کی ہدایات
آپ آدھی رات کے بعد پینے کا فارمولا، ماں کا دودھ اور شفاف مشروبات رکھ سکتی ہیں۔ درج ذیل جدول میں دی گئیں ہدایات پر عمل کریں۔ اپنے دانتوں کو برش کرنا اور پانی کے چھوٹے سے گھونٹ کے ساتھ اپنی ادویہ لینا ٹھیک ہے۔
| مشروب کی قسم | پینے کی مقدار | پینا کب روکنا ہوگا |
|---|---|---|
| فارمولا | کوئی بھی مقدار | آپ کی آمد کے طے شدہ وقت سے 6 گھنٹے پہلے فارمولا پینا روک دیں۔ |
| ماں کا دودھ | کوئی بھی مقدار | آپ کی آمد کے طے شدہ وقت سے 4 گھنٹے پہلے ماں کا دودھ پینا روک دیں۔ |
| شفاف مشروبات جیسے کہ پانی، گودے کے بغیر پھل کا جوس، کاربونیٹڈ (فزی) مشروبات، دودھ کے بغیر چائے اور دودھ کے بغیر کوفی |
| آپ کی آمد کے طے شدہ وقت سے 2 گھنٹے پہلے شفاف مشروبات پینا روک دیں۔ |
آپ کی آمد کے طے شدہ وقت سے 2 گھنٹے پہلے کچھ بھی نہ پئیں۔ اس میں فارمولا، ماں کا دودھ، پانی اور دیگر شفاف مشروبات شامل ہیں۔
دوائیں ہدایات کے مطابق لیں
آپ کی کیئر ٹیم کا ایک رکن آپ کو بتائے گا کہ طریقہ کار کی صبح کون سی دوائیں لینی ہیں۔ صرف وہی دوائیں ایک گھونٹ پانی کے ساتھ لیں۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ عام طور پر کون سی دوائیاں لیتے ہیں۔ یہ سب، کچھ یا آپ کی صبح کی کوئی بھی عام دوا ہو سکتی ہے۔
اہم باتیں
- صاف اور آرام دہ لباس پہنیں۔
- اگر آپ کانٹیکٹ لینز استعمال کرتے ہیں تو اس کی بجائے عینک استعمال کریں۔ پروسیجر کے دوران کانٹیکٹ لینز کا استعمال آپ کی آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
- کوئی دھات کی چیز نہ پہنیں۔ تمام زیورات اتار دیں، بشمول باڈی پیئرسنگ۔ آپ کے پروسیجر کے دوران استعمال ہونے والے آلات دھات کو چھونے کی صورت میں جلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
- قیمتی اشیاء گھر پر چھوڑ دیں اگر آپ کو ان کی ضرورت نہیں۔ اس میں اضافی کریڈٹ کارڈز، اضافی نقد رقم اور زیورات شامل ہیں۔
- اگر آپ کو ماہواری ہو رہی ہو تو سینیٹری پیڈ استعمال کریں ٹیمپون نہیں۔ اگر ضرورت ہو تو آپ کو ڈسپوزایبل انڈرویئر کے ساتھ ساتھ ایک پیڈ بھی دیا جائے گا۔
کیا کیا ساتھ لانا چاہیے
- ادویات کی فہرست جو آپ گھر پر لیتے ہیں۔ اس میں بغیر نسخے کی ادویات، نسخے والی ادویات، پیچز اور کریمیں شامل ہیں۔
- سانس کے مسائل کی ادویات، جیسے انہیلرز، اگر آپ استعمال کرتے ہیں۔
- چھاتی کے درد کی ادویات، اگر آپ لیتے ہیں۔
- عینک یا کانٹیکٹ لینز کا کیس۔
- آپ کا ہیلتھ کیئر پراکسی فارم اور دیگر پیشگی ہدایات، اگر آپ نے مکمل کر لیے ہیں تو۔
- آپ کا سانس لینے کا آلہ نیند کے دوران اپنیا کے لیے، جیسے CPAP یا BiPAP، اگر آپ کے پاس ہے۔
- یہ ریسورس۔ آپ اسے پروسیجر کے بعد اپنے CVC کی دیکھ بھال کا طریقہ سیکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
ہسپتال پہنچنے کے بعد
جب آپ ہسپتال پہنچیں تو لفٹ B استعمال کریں۔
- اگر آپ PACC جا رہے ہیں تو لفٹ سے نویں منزلپر جائیں۔
- اگر آپ PSC جا رہے ہیں تو لفٹ سے چھٹی منزلپر جائیں۔
عملے کے بہت سے ارکان آپ سے آپ کا نام، اس کے سپیلنگ اور تاریخ پیدائش بتانے کے لیے کہیں گے۔ یہ آپ کے تحفظ کے لیے ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایک جیسے یا ملتے جلتے نام والے افراد ایک ہی دن پروسیجر کروا رہے ہوں۔
پروسیجر کے لیے لباس تبدیل کرنے کے لیے آپ کو ہاسپٹل گاؤن، روب اور نان سکڈ موزے فراہم کیے جائیں گے۔
نرس سے ملیں۔
پروسیجر سے پہلے آپ ایک نرس سے ملیں گے۔ انہیں بتائیں کہ آپ نے رات بارہ بجے (12 بجے) کے بعد کون سی دوا لی تھی اور کس وقت لی تھی۔ یقینی بنائیں کہ آپ نسخے والی اور بغیر نسخے کی دوائیں، پیچز اور کریمیں بھی شامل کریں۔
آپ کی نرس آپ کی کسی رگ میں عام طور پر بازو یا ہاتھ میں انٹرا وینس (IV) لائن لگا سکتی ہے۔ اگر آپ کی نرس IV نہ لگائے، تو آپ کے اینستھیزیولوجسٹ اسے پروسیجر روم میں لگائیں گے۔
اینستھیزیولوجسٹ سے ملیں
آپ کی ملاقات ایک اینستھیزیولوجسٹ (اینس-تھی-زی-ا-لوجسٹ) سے بھی ہوگی۔ اینستھیزیولوجسٹ ایک ایسا ڈاکٹر ہوتا ہے جسے اینستھیزیا میں خصوصی تربیت حاصل ہوتی ہے۔ وہ آپ کے طریقہ کار کے دوران آپ کو اینستھیزیا دیں گے۔ وہ یہ بھی کریں گے:
- آپ کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لے گا۔
- پوچھیں کہ کیا آپ کو ماضی میں اینستھیزیا کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے۔ اس میں متلی (ایسا محسوس ہونا جیسے قے ہونے والی ہے) یا درد شامل ہے۔
- آپ کے طریقہ کار کے دوران آپ کی آرام دہ حالت اور حفاظت کے بارے میں آپ سے بات کریں گے۔
- آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کو کس قسم کی بے ہوشی کی دوا دی جائے گی۔
- آپ کے بے ہوشی کی دوا سے متعلق سوالات کے جواب دیے جائیں گے۔
پروسیجر کے لیے تیار ہو جائیں
پروسیجر شروع ہونے سے قبل انتظار کے دوران ایک یا دو لوگ آپ کے پاس رہ سکتے ہیں۔ پروسیجر کا وقت ہونے پر عملے کا ایک رکن آپ کے مہمانوں کو ویٹنگ ایریا میں لے جائے گا۔
پروسیجر روم میں جانے سے پہلے، آپ کو کچھ چیزیں اتارنی پڑ سکتی ہیں، اگر وہ آپ کے پاس ہوں:
- سماعت کے آلات
- مصنوعی اعضاء کے آلات
- وِگ
- مذہبی اشیاء
آپ چل کر آپریٹنگ روم میں جائیں گے یا عملے کا کوئی رکن آپ کو سٹریچر پر لے جائے گا۔ پروسیجر روم کی ٹیم کا ایک رکن آپ کو پروسیجر بیڈ پر جانے میں مدد کرے گا۔ جب آپ آرام سے لیٹ جائیں گے تو اینستھیزیولوجسٹ آپ کو IV لائن کے ذریعے اینستھیزیا دے گا اور آپ سو جائیں گے۔
آپ کے طبی عمل کے دوران
سب سے پہلے، آپ کا ڈاکٹر آپ کے کالر بون کے قریب مقامی اینستھیزیا کا انجیکشن دے گا۔ لوکل اینستھیزیا ایک دوا ہے جو آپ کے جسم کے کسی حصے کو سن کر دیتی ہے۔ اس سے پروسیجر کے بعد آپ کو درد محسوس نہیں ہو گا۔
اس کے بعد ڈاکٹر 2 چھوٹے چیرے (سرجیکل کٹس) لگائے گا جنہیں انسرشن سائٹ اور ایگزٹ سائٹ کہا جاتا ہے۔
- انسرشن سائٹ وہ جگہ ہے جہاں سے CVC آپ کی رگ میں داخل ہو گا۔ یہ چیرا آپ کی کالر بون کے بالکل نیچے ہو گا۔
- ایگزٹ سائٹ وہ جگہ ہے جہاں سے CVC آپ کے جسم سے باہر نکلے گا۔ یہ چیرا انسرشن سائٹ سے چند انچ نیچے ہو گا۔
اس کے بعد ڈاکٹر CVC کا ایک سرا انسرشن سائٹ کے ذریعے آپ کی نس میں ڈالے گا۔ وہ اسے آپ کی جلد کے نیچے سے گزارتے ہوئے ایگزٹ سائٹ سے باہر نکال دے گا۔ CVC آپ کی جلد کے نیچے سے گزارنے کی وجہ سے حرکت نہیں کرے گا۔
جب آپ کا CVC جگہ پر ہو جائے گا، تو ڈاکٹر انسرشن سائٹ کو بند کرے گا۔ وہ یا تو Dermabond ® (سرجیکل گلو) یا Steri-Strips™(سرجیکل ٹیپ) استعمال کریں گے۔ اور ایگزٹ سائٹ کو سوچر (ٹانکے) سے بند کر دے گا۔
آپ کا ڈاکٹر ایگزٹ سائٹ پر آپ کے CVC کو آپ کی جلد کے ساتھ ٹانکے لگا کر بھی جوڑ دے گا۔ یہ اس کو اپنی جگہ پر قائم رکھنے میں مدد کرے گا جب تک کہ یہ آپ کی جلد کے نیچے موجود سرنگ (ٹنل) میں مضبوطی سے جَمنے نہ لگے۔ پھر وہ آپ کے اِنسرشن سائٹ پر ایک پٹی لگائیں گے، اور ایک پٹی آپ کے ایگزٹ سائٹ اور CVC پر لگائیں گے۔
آپ کے طبی عمل کے بعد
پوسٹ-اینستھیزیا کیئر یونٹ (PACU) میں
پروسیجر کے بعد جب آپ جاگیں گے تو آپ PACU میں ہوں گے۔ ایک نرس آپ کے درجہ حرارت، نبض، بلڈ پریشر اور آکسیجن لیولز کو چیک کرتی رہے گی۔ آپ کو آکسیجن ایک نالی کے ذریعے دی جا سکتی ہے جو آپ کی ناک کے نیچے رکھی جاتی ہے یا ایک ماسک کے ذریعے جو آپ کی ناک اور منہ پر ہوتا ہے۔
جب آپ وہاں آرام دہ ہو جائیں گے تو ایک نرس آپ کے مہمانوں کو آپ کے پاس لے آئے گی۔
مکمل طور پر بیدار ہونے کے بعد آپ کو مشروب اور ہلکا ناشتہ دیا جائے گا۔
ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل نرس آپ کو اور آپ کی نگہداشت کرنے والے کو ڈریسنگ کی دیکھ بھال کا طریقہ سکھائے گی۔ آپ کو ایمرجنسی کٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ ایمرجنسی کٹ میں یہ اشیاء ہوں گی:
- 2 بغیر دانت والے کلیمپ۔
- 1 ڈریسنگ چینج کٹ۔
- الکحل پیڈز۔
- میڈیکل (پیپر) ٹیپ۔
- آپ کے ڈاکٹر کا دفتر اور ہنگامی رابطے کے نمبر۔
اپنی ایمرجنسی کٹ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔ آپ کو اس کی ضرورت ہو گی اگر:
- آپ کا کیتھیٹر لیک کر رہا ہے۔
- آپ کی ڈریسنگ گندی ہو جائے یا اتر جائے۔
- آپ کا بغیر سوئی والا کنیکٹر یا جراثیم کش ڈھکن گر جائے۔
اپنے کٹس کا خیال رکھنا
آپ کو کٹس کے ارد گرد تکلیف محسوس ہو گی۔ آپ کی کیئر ٹیم آپ کی ضروریات کی بنیاد پر درد کنٹرول کرنے کا پلان بنائے گی۔ اگر آپ کو درد میں افاقہ نہ ہو تو انہیں بتائیں۔
پروسیجر کے بعد پہلے 24 گھنٹے (1 دن) تک ڈریسنگ کو خشک رکھنا ضروری ہے۔ 24 گھنٹے کے بعد، آپ کو اپنی ڈریسنگ تبدیل کرنی ہوں گی۔ مزید جاننے کے لیے ‘اپنی ڈریسنگ، نیڈل لیس کنیکٹرز اور ڈس انفیکشن کیپس کو تبدیل کرنا’ والے حصے کو پڑھیں۔
آپ پروسیجر کے 2 دن بعد انسرشن سائٹ سے ڈریسنگ اتار سکتے ہیں۔ اور اب آپ نئی ڈریسنگ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اگر سٹیری سٹرپس ہیں تو انھیں چھوڑ دیں جب تک وہ خود نہ اتر جائیں۔ ایسا آپ کے پروسیجر کے تقریباً 3 سے 5 دن بعد ہونا چاہیے۔ اپنےcvcپر لگی ہوئی پٹی یا ڈریسنگ کو ہرگز نہ ہٹائیں۔
آپ کا ڈاکٹر آپ کو بتائے گا کہ جب آپ کے کٹس ٹھیک ہو رہے ہوں تو اس دوران آپ کون سی ایکسرسائز اور کام کر سکتے ہیں۔ بھاری ورزشیں شروع کرنے سے پہلے، جیسے دوڑنا، جاگنگ کرنا یا وزن اٹھانا، ان سے ضرور مشورہ کریں۔
CVC کی دیکھ بھال
- اپنے CVC کو پانی میں نہ ڈبوئیں، جیسے باتھ ٹب یا سوئمنگ پول میں۔
- جب CVC استعمال میں نہ ہو تو لومنز کو کلیمپ لگا کر رکھیں۔
- CVC کو محفوظ رکھیں اور کھچنے سے بچائیں۔ اپنی نرس سے CVC کو محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ معلوم کریں۔
- کونٹیکٹ کھیلوں اور ایسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں جو آپ کے CVC کو کھینچ سکتی ہیں، جیسے فٹبال، ساکر، اور سخت کھیل۔ کوئی بھی سرگرمی شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور پوچھیں۔ کپڑے تبدیل کرتے ہوئے محتاط رہیں اور CVC کو کھچنے سے بچائیں۔
-
ہر روز ایگزٹ سائٹ کو ان چیزوں کے لیے چیک کریں:
- سرخی
- نرمی
- لیکج
- سوجن
- جریان خون
ان میں سے کوئی بھی علامت نظر آئے تو اپنے ڈاکٹر کو کال کریں۔ آپ کو انفیکشن ہو سکتا ہے۔
CVC لیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے
- لیک کے اوپر CVC کو کلیمپ لگا دیں۔ اگر ہو سکے تو سفید کلیمپ کو ٹیوب پر لے آئیں تاکہ یہ لیک کے اوپر ہو۔ اگر آپ سفید کلیمپ استعمال نہیں کر سکتے تو اپنی ایمرجنسی کٹ میں سے دانتوں کے بغیر والا کلیمپ استعمال کریں۔
- الکوحل پیڈ سے لیک ہونے والی جگہ صاف کریں۔
- میڈیکل ٹیپ سے لیک ہونے والی جگہ کور کریں۔
- فوراً اپنے ڈاکٹر کو کال کریں۔ عموما CVC کومرمت کیا جا سکتا ہے۔
CVC کی ڈریسنگ خراب، ڈھیلی، گندی یا گیلی ہو تو کیا کرنا چاہیے
فوراً ڈاکٹر کے دفتر میں کال کریں اور ان کی ہدایات پر عمل کریں۔ اگر آپ کی نرس نے آپ کو ڈریسنگ تبدیل کرنا سکھایا ہے تو آپ جتنی جلدی ہو سکے ڈریسنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس وسائل (رہنمائی) کے اُس حصے میں درج مراحل پر عمل کریں جو ‘اگر آپ کا نیڈل لیس کنیکٹر گندا ہو جائے یا نکل جائے تو کیا کرنا ہے’ کے بارے میں ہے۔
اگر نیڈل لیس کنیکٹر گندا ہو جائے یا گر جائے تو کیا کرنا چاہیے
اگر نیڈل لیس کنیکٹر گندا ہو جائے تو اسے تبدیل کر دیں۔ “نیڈل لیس کنیکٹرز اور ڈس انفیکشن کیپس کو تبدیل کرنے کا طریقہ” سیکشن میں فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں
اگر آپ کا نیڈل لیس کنیکٹر گر جائے تو اسے پھینک دیں۔ اسے دوبارہ لومن پر نہ لگائیں۔ درج ذیل ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نیا نیڈل لیس کنیکٹر لگائیں۔
-
اپنی چیزیں نکالیں۔ آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہو گی:
- 2 الکوحل پیڈ
- ایک نیا نیڈل لیس کنیکٹر
- ایک نئی ڈس انفیکشن کیپ
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ لومن پر لگا ہوا کلیمپ بند ہے
- الکحل پیڈ کا استعمال کرتے ہوئے، اپنے غیر غالب ہاتھ سے لومن کو اس جگہ کے قریب پکڑیں، لیکن نیڈل لیس کنیکٹر کو چھوئے بغیر۔ آپ کا غیر غالب ہاتھ وہ ہے جس سے آپ لکھتے نہیں ہیں۔
- اپنے ڈومیننٹ ہاتھ سے ایک اور الکوحل پیڈ اٹھائیں۔ الکوحل پیڈ سے لومن کے سرے کو 15 سیکنڈ تک رگڑیں۔ اس کے بعد الکوحل پیڈ پھینک دیں۔ لومن کو 15 سیکنڈ تک خشک ہونے دیں۔
- اپنے ڈومیننٹ ہاتھ سے ایک اور نیڈل لیس کنیکٹر اٹھائیں۔ اگر اس کے اوپر کور ہو تو اسے اتار دیں۔ نئے نیڈل لیس کنیکٹر کو لومن پر لگائیں۔
- نیڈل لیس کنیکٹر کے سرے پر ڈس انفیکشن کیپ لگائیں۔
نیا نیڈل لیس کنیکٹر لگانے کے بعد اپنے ڈاکٹر کو کال کریں۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو انفیکشن نہیں ہے، آپ کا خون نکالا جا سکتا ہے۔
اگر ڈس انفیکشن کیپ گر جائے تو کیا کرنا چاہیے
اگر آپ کی ڈس انفیکشن کیپ گر جائے تو اسے پھینک دیں۔ اسے دوبارہ لومن پر نہ لگائیں۔
نئی ڈس انفیکشن کیپ لگانے کے لیے:
- اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی یا الکوحل والے ہینڈ سینیٹائزر سے صاف کریں۔
- اپنی ایمرجنسی کٹ سے نئی ڈس انفیکشن کیپ نکالیں۔ سڑپ سے کیپ نکالیں۔
- ایک ہاتھ سے نیڈل لیس کنیکٹر پکڑیں۔ اپنے دوسرے ہاتھ سے نئی ڈس انفیکشن کیپ کو نیڈل لیس کنیکٹر کے سرے پر آہستگی سے دبائیں اور موڑیں۔
نہانے کے لیے ہدایات
نہاتے ہوئے اس سیکشن میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ اپنے CVC کو پانی میں نہ ڈبوئیں، جیسے باتھ ٹب یا سوئمنگ پول میں۔
مزید جاننے کے لیے Showering While You Have a Central Venous Catheter (CVC) دیکھیں۔
واٹر پروف کور استعمال کریں
آپ اپنا کیتھیٹر لگا ہونے کے باوجود شاور لے سکتے ہیں۔ ایسا واٹر پروف کور استعمال کریں جو صرف ایک بار استعمال کے لیے ہو اور آپ کی ڈریسنگ پر لگے، جیسے AquaGuard®۔ آپ واٹر پروف کورز آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔
ہر بار نہاتے ہوئے اپنی ڈریسنگ اور CVC کو نئے واٹر پروف کور سے مکمل طور پر ڈھانپیں تاکہ وہ گیلا ہونے سے محفوظ رہیں۔ واٹر پروف کور استعمال کرنے کے لئے:
- اس کے اوپر اور سائیڈ پر لگی سٹرپس اتار دیں۔
- اس کا اوپر والا کنارا ڈریسنگ کے اوپر رکھیں۔ واٹر پروف کور کی ٹیپ کو اپنی ڈریسنگ کو چھونے نہ دیں۔ کیونکہ یہ نہانے کے بعد واٹر پروف کور اتارتے ہوئے آپ کی ڈریسنگ بھی اتار سکتا ہے۔ کور کو اپنی ڈریسنگ کے اوپر پھیلائیں۔
- اور نیچے والی سٹرپ اتار دیں۔ یقینی بنائیں کہ واٹر پروف کور کا نچلا کنارا آپ کی ڈریسنگ کے نیچے ہو۔ اپنے کیتھیٹر کے لومنز کو واٹر پروف کور کے اندر رکھیں تاکہ وہ مکمل طور پر ڈھک جائیں۔ نیچے والے کنارے کو پھیلائیں۔
پندرہ منٹ سے زیادہ شاور نہ لیں۔ نیم گرم پانی سے نہائیں اور گرم پانی استعمال نہ کریں۔ اس سے واٹر پروف کور اترنے سے محفوظ رہے گا۔
نہانے کے بعد واٹر پروف کور کو اتارنے سے پہلے اسے خشک کریں۔ اگر ڈریسنگ گیلی ہو جائے تو اسے تبدیل کر دیں۔ “ڈریسنگ، نیڈل لیس کنیکٹر اور ڈس انفیکشن کیپس تبدیل کرنا” سیکشن میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
ایسا اینٹی سیپٹک سکن کلینر سلوشن استعمال کریں جس میں %4 chlorhexidine gluconate (CHG) ہو جیسے Hibiclens®
جب تک CVC لگا ہوا ہے، اپنی جلد کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس سے انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ CVC کے ساتھ نہانے دھونے کے لیے ہر روز %4 CHG والا سلوشن استعمال کریں۔
CHG ایک طاقتور اینٹی سیپٹک ہے جو استعمال کے بعد جراثیم کو 24 گھنٹوں تک ختم کرتا ہے۔ اینٹی سیپٹک ایک محلول ہے جو جراثیم اور بیکٹیریا کو مارنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ 4% CHG والے اینٹی سیپٹک سکن کلینزر سلوشن کے ساتھ نہانے سے CVC استعمال کرنے کے دوران انفیکشن کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
آپ نسخے کے بغیر کسی مقامی فارمیسی سے یا آن لائن %4 CHG والا اینٹی سیپٹک سکن کلینزر سلوشن خرید سکتے ہیں۔ ڈسچارج ہوتے وقت آپ کو ہسپتال کی طرف سے بھی ایک چھوٹی بوتل فراہم کی جائے گی۔
4% CHG والا سلوشن استعمال کرنے کے لیے ہدایات
- اپنے معمول کے شیمپو اور کنڈیشنر کے ساتھ اپنے بال دھوئیں۔ اپنے سر کو اچھی طرح دھوئیں۔
- اپنے چہرے اور جنسی اعضاء (شرمگاہ) کی جگہ کو اپنے معمول کے صابن سے دھوئیں۔ اس کے بعد اپنے جسم کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔
- 4% CHG والے سلوشن کی بوتل کھولیں۔ تھوڑا سا اپنے ہاتھ یا صاف واش کلاتھ پر انڈیلیں۔
- شاور اسٹریم سے دور ہٹ جائیں۔ 4% CHG سلوشن اپنے جسم پر گردن سے پاؤں تک آہستہ آہستہ رگڑیں۔ اسے اپنے چہرے یا جنسی اعضاء پر لگانے سے پرہیز کریں۔
- %4 CHG سلوشن دھونے کے لیے شاور سٹریم کے نیچے کھڑے ہو جائیں۔ گرم پانی استعمال کریں۔
- اپنا جسم صاف تولیے سے خشک کر لیں۔
نہانے کے بعد کوئی لوشن، کریم، ڈیوڈورنٹ، میک اپ، پاؤڈر، پرفیوم یا کولون نہ لگائیں۔
4% CHG سلوشن استعمال کرتے وقت یاد رکھنے والی باتیں
- CHG کو 2 ماہ سے کم عمر بچوں پر استعمال نہ کریں۔
- 4%4% سی ایچ جی (CHG) محلول سے دھونے کے بعد، اپنی نرس سے بات کیے بغیر عام صابن، لوشن، کریم، پاؤڈر یا ڈیؤڈورنٹ استعمال نہ کریں۔ اگر آپ ہسپتال میں ہیں تو آپ کی نرس آپ کو ایک لوشن دے گی جسے آپ %4 CHG سلوشن استعمال کرنے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔
- 4% سی ایچ جی (CHG) محلول اپنے سر، چہرے، کانوں، آنکھوں، منہ، جنسی اعضا یا گہرے زخموں پر استعمال نہ کریں۔ اگر آپ کو کوئی زخم ہے اور آپ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ آپ کو اس پر %4 CHG سلوشن استعمال کرنا چاہیے یا نہیں تو اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں۔
- اگر آپ کو کلورہیکسیڈین سے الرجی ہے تو %4 CHG سلوشن استعمال نہ کریں۔
- اگر آپ کی جلد پر جلن ہو جائے یا اس کے استعمال سے الرجی ہو تو 4% سی ایچ جی (CHG) محلول کا استعمال فوراً بند کر دیں۔ اگر ایسا ہو تو فوراً اپنے طبی معالج کو کال کریں۔
CVC فلش کرنے کا طریقہ
آپ کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کا کوئی رکن آپ کو بتا سکتا ہے کہ آیا آپ کو اپنا CVC فلش کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر آپ نے CVC فلش کرنا ہو تو درج ذیل مراحل پر عمل کریں۔ زیادہ تر لوگوں کو گھر پر اپنی لائنز کو فَلَش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سامان
- 10 ملی لیٹر والی عام سیلین سلوشن سے بھری ہوئی سرنج/سرنجیں۔ آپ کو ہر لومن کے لیے 1 سرنج کی ضرورت ہو گی۔
- نان سٹیرل دستانے
- ہر لومن کے لیے 2 الکوحل پیڈز
- ہر لومن کے لیے 1 ڈس انفیکشن کیپ
اپنا CVC فلش کرنے کے مراحل
- اپنی چیزیں نکالیں۔
-
اپنے ہاتھ اچھی طرح صاف کریں۔
- اگر آپ اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے دھو رہے ہیں تو اپنے ہاتھوں کو گرم پانی سے گیلا کریں اور اینٹی بیکٹیریل صابن لگائیں۔ اپنے ہاتھوں کو کم از کم 20 سیکنڈ تک اچھی طرح رگڑیں اور پھر دھو لیں۔ اپنے ہاتھ پیپر ٹاول سے خشک کریں اور اسی تولیے سے نلکا بند کریں۔ اگر آپ کے پاس پیپر ٹاولز نہیں ہیں تو آپ کپڑے کے صاف تولیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جب وہ گیلے ہو جائیں تو انہیں تبدیل کر دیں۔
- اگر آپ ہینڈ سینیٹائزر استعمال کر رہے ہیں تو اپنے ہاتھوں کو اس سے اچھی طرح کور کریں۔ اور انہیں خشک ہونے تک آپس میں رگڑیں۔
- نان سٹیرل دستانے پہنیں۔
-
سرنج سے ہوا کے بلبلے نکالیں۔ اس کے لیے:
- سرنج کو ایسے پکڑیں کہ اس کی نوک اوپر کی طرف ہو۔
- اسے سائیڈ سے آہستگی سے تھپتھپائیں۔ ہوا کے بلبلے محلول کی سطح پر آ جائیں گے۔
- سرنج کی کیپ کو کھولے بغیر ہلکا سا ڈھیلا کریں۔
- سرنج کے پلنجر کو دبائیں جب تک کہ ساری ہوا باہر نہ نکل جائے۔
- کیپ دوبارہ بند کر دیں۔
- اپنے نان ڈومیننٹ ہاتھ سے ایک لومن اٹھائیں۔ اگر ڈس انفیکشن کیپ لگی ہوئی ہے تو اسے اتار دیں۔ اپنے ڈومیننٹ ہاتھ سے نیڈل لیس کنیکٹر کے سرے کو الکحل پیڈ سے 15 سیکنڈ تک صاف کریں۔ اسے 15 سیکنڈ تک خشک ہونے دیں۔
- سرنج سے کیپ اتار دیں۔ سرنج کا کیپ منتقل کریں۔ کیپ پھینک دیں۔ لومن کو اپنے جسم سے دور پکڑے رکھیں۔ یقینی بنائیں کہ اس دوران نیڈل لیس کنیکٹر کے صاف سرے کو کوئی چیز نہ چھوئے۔
- سرنج کو احتیاط سے نیڈل لیس کنیکٹر میں لگائیں۔ سرنج کو گھڑی کی سمت (دائیں طرف) گھمائیں جب تک کنکشن محفوظ محسوس نہ ہو۔
- لومن سے کلیمپ اتاریں۔ سیلین انجیکشن لگانے سے پہلے یقینی بنائیں کہ ٹیوب میں کوئی موڑ یا رکاوٹیں نہ ہوں۔
- اپنا CVC فلش کرنے کے لیے دبائیں/رکیں کا طریقہ استعمال کریں۔
- جلدی سے سیلین کا ⅓ انجیکشن لگائیں۔ توقف کریں۔
- سیلین کا ایک اور ⅓ انجیکشن لگائیں۔ توقف کریں۔
- سیلین کا آخری ⅓ انجیکشن لگائیں۔
اگر آپ سیلین انجیکٹ نہ کر سکیں تو رک جائیں اور چیک کریں کہ لومن کا کلائمپ بند نہیں ہے۔ یقینی بنائیں کہ ٹیوب میں کوئی موڑ یا رکاوٹ نہ ہو۔ سیلین دوبارہ انجیکٹ کرنے کی کوشش کریں۔
اگر پھر بھی سیلین انجیکٹ نہ ہو تو لائن فلش کرنے کے لیے زیادہ دباؤ استعمال نہ کریں۔ مراحل 10 سے 12 پر عمل کریں اور پھر اپنے ڈاکٹر کو کال کریں۔
- لومن پر دوبارہ کلیمپ لگائیں۔
- سرنج کو لومن سے منقطع کرنے کے لیے اسے گھڑی کی مخالف سمت (بائیں طرف) گھمائیں۔ اور اسے پھینک دیں۔
- نیڈل لیس کنیکٹر کے سرے پر نئی ڈس انفیکشن کیپ لگائیں۔
ہر لومن کے لیے مراحل 4 سے 12 کو دہرائیں۔ کام ختم ہو جائے تو اپنا ماسک اور دستانے پھینک دیں۔ اپنے ہاتھ گرم پانی اور اینٹی بیکٹیریل صابن سے اچھی طرح دھوئیں یا ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔
اپنے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے کو کب کال کی جائے
اپنے ڈاکٹر کو فوراً کال کریں اگر:
- آپ کی ایگزٹ سائٹ کے ارد گرد سرخی یا سوجن ہے یا وہ رس رہی ہے۔
- آپ کو 100.4 °F (38 °C) یا زیادہ بخار ہے۔
- آپ کا کیتھیٹر ٹوٹ جائے یا رس رہا ہو۔
- آپ کا نیڈل لیس کنیکٹر گر گیا ہو۔
- آپ کے کیتھیٹر میں خون جمع ہو رہا ہو۔
- آپ کا کیتھیٹر آپ کے پمپ سے منقطع ہو جاتا ہے۔
- آپ کا کیتھیٹر پمپ سے جڑا ہوا ہو اور پمپ کا الارم بجنا شروع ہو جائے۔
- آپ کے کیتھیٹر میں کوئی غیر واضح مسئلہ ہو۔