اِن معلومات میں اُن دواؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جو بچوں کے اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ سے پہلے، دوران، یا بعد میں عموماً استعمال جاتی ہیں۔ آپ کا ہیلتھ کیئر پرووائیڈر آپ کی لی جانے والی دوا، بشمول ان کے نام کے بارے میں آپ سے بات کرے گا اور یہ کہ آپ کو انہیں لینے کی ضرورت کیوں ہے۔ اس ریسورس میں، لفظ “آپ” کا مطلب ہے آپ یا آپ کا بچہ۔
سپلیمنٹس
- فولک ایسڈ: وٹامن جو آپ کے جسم کو خون کے عام خلیات بنانے کے لیے درکار ہوتا ہے۔
- پوٹاشیم کلورائیڈ/پوٹاشیم فاسفورس: ایک پوٹاشیم سپلیمنٹ۔ مسلز (بشمول آپ کا دل) کے صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے آپ کے جسم کو پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔
- میگنیشیم آکسائیڈ/میگنیشیم سوئے: میگنیشیم سپلیمنٹس۔ آپ کے دل کو ٹھیک طرح کام کرنے کے لیے میگنیشیم درکار ہوتا ہے۔
- ملٹی وٹامن: وٹامن سپلیمنٹ جس میں آئرن بھی شامل ہو سکتا ہے۔
- وٹامن K: وہ وٹامن جس کی آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ کا خون جم سکے۔
GVHD کی روک تھام
یہ دوائیں گرافٹ ورسز ہوسٹ ڈیزیز (GVHD) کی روک تھام یا علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- mycophenolate mofetil (CellCept®)
- cyclosporine (Neoral®)
- tacrolimus (Prograf®)
- sirolimus (Rapamune®)
- methotrexate (کم خوراک کے ساتھ)
اینٹی وائرل
یہ دوائیں وائرل انفیکشنز (جیسے کہ چکن پوکس اور شنگلز) کی روک تھام یا علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ دیگر وائرل انفیکشن میں جو بعض اوقات ٹرانسپلانٹ کے دوران ہو جاتے ہیں سائٹومیگالو وائرس (CMV)، ہیومن ہرپس وائرس (HHV6)، اڈینو وائرس اور BK وائرس شامل ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- acyclovir (Zovirax®)
- foscarnet (Foscavir®)
- ganciclovir (Cytovene®
- cidofovir (Vistide®)
- letermovir (Prevymis®)
- valganciclovir (Valcyte®)
Antifungals اینٹی فنگلز
یہ دوائیں فنگل انفیکشنز کی روک تھام یا علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- fluconazole (Diflucan®)
- amphotericin (AmBisome®)
- voriconazole (Vfend®)
- micafungin (Mycamine®)
- posaconazole (Noxafil®)
- isavuconazonium (Cresemba®)
متلی روکنے والی ادویات Antinausea
یہ دوائیں متلی (قے محسوس ہونے) اور قے (الٹی کرنے) کی روک تھام یا علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- ondansetron (Zofran®)
- hydroxyzine (Vistaril®)
- metoclopramide (Reglan®)
- granisetron (Kytril®)
- lorazepam (Ativan®)
- dronabinol (Marinol®)
- fosaprepitant (Emend®)
- diphenhydramine (Benadryl®)
اینٹاسڈز Antacids
یہ دوائیں معدے میں ایسڈ کے رساؤ کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- pantoprazole (Protonix®)
- lansoprazole (Prevacid®)
- ranitidine (Zantac®)
- omeprazole (Prilosec®)
- esomeprazole magnesium (Nexium®)
درد کشا دوا
یہ دوائیں درد اور بے چینی میں آرام کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ آپ انہیں اورل (بذریعہ منہ)، انٹراوینس (رگ یا نس کے ذریعے)، یا ٹرانس ڈرمل (جِلد کی تہیں استعمال کرکے) لے سکتے ہیں۔ آپ ایک خصوصی پمپ جسے ’’پیشنٹ کنٹرولڈ اینلجیسیا (PCA)‘‘ کہتے ہیں، کے ذریعے بھی درد رفع کرنے والی دوا لے سکتے ہیں۔ PCA آپ کو دوا کی ایک محفوظ اور کنٹرول شدہ مقدار لینے کا اہل بناتا ہے۔ درد رفع کرنے والی دوا کی مثالوں میں شامل ہیں:
- اوپیوئیڈز، جیسے کہ مورفین (DepoDur®, Duramorph, MS Contin®)، ہائیڈرومورفون (Dilaudid®)، یا فینٹانائیل (Duragesic®, Subsys®)
- اسٹیرائیڈز سے پاک سوزش دورکرنے والی ادویہ، جیسے کہ ایسیٹامینوفین (Tylenol ®)
ہارمونز (خواتین کے لیے)
یہ دوائیں آپ کے پلیٹلیٹس کی تعداد بہت کم ہونے پر ویجینا (فُرج) سے خون بہنے کو روکتی ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- norgestrel (Ovral®)
- norgestrel and ethinyl estradiol (Lo-Ovral®)
- medroxyprogesterone acetate (Provera®)
- leuprolide (Lupron®)
- medroxyprogesterone acetate (Depo-Provera®)