یہ معلومات وضاحت کرتی ہیں کہ انسانی لیوکوسائٹ اینٹیجن (HLA) کے نمونے کیسے لیے اور بھیجے جائیں۔
HLA وہ قسم بندی ہے جسے اس بات کے تعین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ آیا آپ ہومیوپیتھک (خون کے تشکیلی خلیات) اسٹیم خلیے کی پیوند کاری کے ضرورت مند شخص کے لیے اس کے ڈونر قرار پاسکتے ہیں یا نہیں۔یہ قسم بندی پیوند کاری کے ضرورت مند اور اسٹیم خلیے کے ڈونر دونوں افراد پر کی جاتی ہے۔
جب اپنے HLA نمونے میموریل سلون کیٹرنگ (MSK) کو بھیج دیں گے، تو یہ دیکھنے کے لیے ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا کہ آیا آپ مریض کو اسٹیم خلیات عطیہ کرسکتے ہیں یا نہیں۔
HLA ٹیسٹنگ کٹ
MSK ہر ڈونر کے لیے 1 HLA ٹیسٹنگ کٹ فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ اپنے HLA نمونے بھیج رہے ہیں، تو آپ ڈونر ہیں۔ اگر آپ کسی اور کو اس کے نمونے بھیجنے میں مدد دے رہے ہیں، تو وہ ڈونر ہے۔
ہر کٹ میں درج ذیل چیزیں ہوں گی:
- جراثیم سے پاک کاٹن سویبس کے 2 پیکٹ۔ ہر پیکٹ میں 2 سویبس ہوتے ہیں۔ تمام کے تمام 4 سویبس استعمال کریں۔
- پلاسٹک کی بنی جراثیم سے پاک 1 شپنگ ٹیوب (سیاہ ڈھکن والی ٹیوب)
- ڈونر کے قانونی نام اور تاریخِ پیدائش کا حامل 1 پیشگی طبع شدہ لیبل
- نمونہ لینے کی تاریخ اور وقت لکھنے کے لیے خالی جگہوں کے ساتھ 1 لیبل
- 1 پری پیڈ، پیڈڈ UPS واپس کیا جانے والا لفافہ
UPS واپس کیے جانے والے لفافے پر درج ذیل پتہ پہلے سے درج ہوگا:
Center for Laboratory Medicine
Attn: Yevgeniya Bensman – Specimen
Logistics 1st Floor
327
East 64th Street
New York, NY 10065
HLA نمونوں کا حصول
HLA نمونے لینے سے قبل آپ نے کم از کم 1 سے 2 گھنٹے پہلے کچھ کھایا یا پیا ہو۔
- 2 کاٹن سویبس کی مدد سے، گال کے اندر کے حصے کو 10 مرتبہ مَلیں۔ آپ ایک ساتھ 2 سویبس استعمال کرسکتے ہیں، یا پھر انہیں ایک ایک کرکے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
- بقیہ 2 کاٹن سویبس کی مدد سے، اپنے دوسرے گال کا اندرونی حصہ تقریباً 10 مرتبہ مَلیں۔
- سویبس کو سیاہ ڈھکن والی ٹیوب کے باہر رکھ دیں (شکل 1 دیکھیں)۔ سویبس کو کم از کم 2 سے 3 گھنٹے ہوا میں خشک ہونے دیں۔ انہیں محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر سیاہ ڈھکن والی ٹیوب میں رکھنے سے پہلے سویبس مکمل طور پر خشک نہ ہوئے ہوں، تو ان میں پھپھوند پیدا ہوسکتی ہے۔ اگر ایسا ہو جائے، تو انہیں ٹیسٹنگ کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
HLA نمونوں کو بھیجنا
- تمام 4 سویبس کو سیاہ ڈھکن والی ٹیوب میں رکھیں۔ ٹیوب کا ڈھکن بند کریں۔
-
پہلے سے طبع شدہ لیبل چیک کرکے یہ یقین کرلیں کہ ڈونر کا نام اور تاریخِ پیدائش درست ہیں۔
- اگر کوئی معلومات غلط ہوں، تو غلط معلومات کو نشان زد کر دیں، اور لیبل پر درست معلومات لکھ دیں۔ براہِ کرم واضح طور پر لکھیں۔
- براہِ راست دوسرے لیبل پر نمونہ لینے کی تاریخ اور وقت درج کریں۔ براہِ کرم واضح طور پر لکھیں۔ اگر آپ نمونہ لینے کی تاریخ اور وقت نہیں لکھیں گے، تو آپ کے نمونوں پر عمل درآمد میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
-
ٹیوب کے بیرونی طرف دونوں لیبلز چپکائیں۔ یہ خیال رکھیں کہ دونوں لیبل ایک دوسرے کے اوپر نہ چڑھیں۔ اگر ٹیوب کی وصولی کے وقت دونوں لیبلز اس پر چپکے نہ ہوئے، تو MSK آپ کے نمونے پر عمل درآمد سے قاصر ہوگا اور ایک نیا نمونہ جمع کروانا ہوگا۔
-
لیبل لگی ہوئی سیاہ ڈھکن والی ٹیوب واپس کیے جانے والے لفافے میں ڈالیں۔ لفافہ بند کرنے سے پہلے، درج ذیل چیزیں چیک کرلیں:
- سیاہ ڈھکن والی ٹیوب میں 4 کاٹن کے سویبس موجود ہوں۔
- سیاہ ڈھکن والی ٹیوب پر 2 لیبلز لگے ہوں۔
- لیبلز پر درج معلومات درست ہوں۔
- لیبل پر دی گئی جگہوں میں نمونہ لینے کی تاریخ اور وقت درج ہوں۔
-
لفافے کو لے کر UPS کی ترسیلی لوکیشن پر آ جائیں۔ آپ www.ups.com/dropoff پر اپنی قریب ترین لوکیشن تلاش کرسکتے ہیں۔
- واپس کردہ لفافے پر ایک ٹریکنگ نمبر ہوگا جوکہ شپنگ کے لیبل پر درج ہوگا۔ MSK اسے آپ کے پیکیج کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔ اگر آپ خود بھی لفافے کو ٹریک کرنا چاہیں، تو لفافہ UPS کو دینے سے پہلے ٹریکنگ نمبر نوٹ کرلیں۔
اضافی معلومات
- لفافے میں 1 سے زیادہ سیاہ ڈھکن والی ٹیوب نہ ڈالیں۔ اگر 1 سے زائد ڈونرز نمونے بھیج رہے ہوں، تو ان میں سے ہر ایک کو ذاتی HLA ٹیسٹ کٹ ملے گی۔ ہر ڈونر کو لازماً اپنی ذاتی کٹ میں شامل واپسی کا لفافہ استعمال کرتے ہوئے ہی اپنا نمونہ واپس بھیجنا ہوگا۔
- تمام نمونے MSK کو ہی موصول ہونا اور اسی کی جانب سے ان پر عمل درآمد کیا جانا لازمی ہے۔
اگر آپ کی HLA ٹیسٹ کٹ نقص کی حامل ہو، آپ کی کٹ میں چیزیں کم ہوں، یا آپ کا کوئی سوال ہو، تو براہِ کرم ہمیں کال کریں۔
- اگر مریض کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو، تو ایڈلٹ اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ سے متعلقہ ڈونر آفس سے 646-608-4134 پر رابطہ کریں۔
- اگر مریض کی عمر 18 سال سے کم ہو، تو پیڈریاٹک اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ سے متعلقہ ڈونر آفس سے 212-639-8478 پر رابطہ کریں۔